امریکہ کے شہر نیویارک میں پولیس نے بروکلن سٹیشن پر فائرنگ کر کے 10 سے زائد افراد کو زخمی کرنے والے حملہ آور کو ایک شامی پناہ گزین کی مدد سے گرفتار کیا گیا ہے۔
امریکی میڈیا کی خبروں اور سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیوز میں ایک شامی پناہ گزین کو انتہائی پرجوش انداز میں حملہ آور کی گرفتاری کی کہانی سناتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
زیک تاہان نامی شامی پناہ گزین کا کہنا ہے کہ وہ حملہ ہونے والی جگہ سے تھوڑی دور ایک سٹور میں کام کر رہے تھے جب انہوں نے سی سی ٹی وی کیمرے میں مشبہ شخص کو دیکھا اور پولیس کو اطلاع دی۔
ان کا کہنا تھا کہ ’میں سٹور کے اندر کام کر رہا تھا۔ میں سکیورٹی کیمروں (مانیٹرنگ) پر کام کرتا ہوں۔ میں نے کیمرے میں اسے (حملہ آور) کو سائیڈ واک پر چلتے ہوئے دیکھا اور سوچا او میرے خدا یہ تو وہی آدمی ہے۔‘
مزید پڑھیں
-
نیویارک سب وے سٹیشن پر فائرنگ، 13 افراد زخمیNode ID: 660711
زیک مزید بتاتے ہیں کہ اس شخص نے اپنی پشت پر ایک بیگ لٹکایا ہوا تھا اور وہ انہوں نے زمین پر رکھ دیا۔
شامی پناہ گزین جو پچھلے پانچ برس سے امریکہ میں مقیم ہیں کہتے ہیں کہ ’میں نے لوگوں کو ان کے ارگرد گرد چلتے ہوئے دیکھا اور انہیں بتایا کہ دوستوں خیال رکھیں اور اس سے دور رہیں۔‘
زیک تاہام کے مطابق انہیں چیختا ہوا دیکھ کر لوگوں نے سمجھا کہ شاید ان کی ذہنی حالت ٹھیک نہیں۔
’لوگ سمجھے کے شاید میں پاگل ہوں۔ شاید وہ سوچ رہے تھے کہ میں منشیات استعمال کرتا ہوں لیکن میں نہیں کرتا کیونکہ میرا روزہ ہے۔‘
ان کا کہنا ہے کہ انہوں نے اس دوران ایک پولیس کی گاڑی دیکھی اور انہیں حملہ آور کی موجودگی کی اطلاع دی۔
“Maybe people think I am on drugs, but I am not. I am fasting.” — Zack Tahhan wins quote of the year. pic.twitter.com/veaMxCzbCW
— Ola Salem (@Ola_Salem) April 14, 2022
زیک تاہان کی بہادری پر سوشل میڈیا صارفین انہیں سراہ رہے ہیں اور انہیں ہیرو قرار دے رہے ہیں۔
عبیداللہ بہیر نامی صارف نے ایک ٹویٹ میں لکھا کہ ’ایک مسلمان پناہ گزین نے بروکلن سب وے حملے میں ملوث شخص کو پکڑنے میں مدد دی۔‘
انہوں نے مزید لکھا کہ ’جب کچھ مسلمان افراد کے جرائم کی وجہ سے پورے اسلام کو کٹہرے میں کھڑا کردیا جاتا ہے تو آج ہم سب کو زیک کے اقدام کا کریڈٹ بھی دیا جانا چاہیے۔‘
’اور انہوں نے یہ سب اس وقت کیا جب وہ روزے سے تھے۔‘
A #Muslim #Syrian immigrant helped catch the #BrooklynSubwayAttack shooter. Since all of Islam is put on the stand for the crimes of individual Muslims, today we want credit for Zack's actions. Oh, and he did it while he was fasting.
— Obaidullah Baheer (@ObaidullaBaheer) April 14, 2022
شامی پناہ گزین کی بہادری نے انہیں کچھ ہی منٹوں میں اردگرد موجود لوگوں کا ہیرو بنا دیا۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک اور ویڈیو میں زیک کو حملہ آور کی گرفتاری کے بعد نیویارک پولیس کی گاڑی میں بیٹھا دیکھا جا سکتا ہے اور ان کے اطراف میں لوگوں کی ایک بڑی تعداد موجود ہے جو ان کے لیے تالیاں بجا رہی ہے۔
Zack is whisked away in a police car, waving goodbye to his applauding admirers pic.twitter.com/Ie8lNzrj0m
— Jake Offenhartz (@jangelooff) April 13, 2022