Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ڈینگومچھر ہر موسم کیلئے خطرہ

نئی دہلی۔ ۔۔۔پہلے تو یہ سمجھا جاتا تھا کہ ڈینگو کسی خاص موسم میں ہی لوگوں کو بیماری میں مبتلا کرتا ہے لیکن اب ڈینگو سال میں چاروں موسم میں حملہ آور ہورہا ہے۔مارچ اور اپریل خشک موسم سمجھے جاتے ہیں ، سائنسدانوں نے کہا کہ ڈینگو مریض کے ذمہ دار خود ہم لوگ ہیں۔ ہم اس زمانے میں وسیع تر تعمیراتی سرگرمیوں میں مصروف رہتے ہیں جبکہ عمارتوں کی چھتوں پر پانی کے جو ٹینک بنائے جاتے ہیں اس میں صفائی کا خیال نہیں رکھتے اور یہی وہ جگہ ہے جہاں مچھروںکی پرورش ہوتی ہے۔دہلی کے ویسٹ زون میں مختلف علاقوں میں جو سروے کیا گیاہے اس سے معلوم ہوا کہ پانی کے یہی ٹینک دسمبر سے مئی تک کے مہینوں میں ڈینگو مچھروں کی آماجگاہ ہوتے ہیں۔لوگوں کو چاہئے کہ وہ اپنے ٹینکوں کی صفائی کراتے رہیں۔ ڈینگو مچھروں کی زندگی صرف 2ہفتے ہوتی ہے اور اس زندگی میں وہ 3مرتبہ انڈے دیتا ہے اور ہر مرتبہ ان کی تعداد 100ہوتی ہے۔

شیئر: