صومالی وزیر کا نایف عرب یونیورسٹی برائے سیکورٹی سائنسز کا دورہ
صومالی وزیر کا نایف عرب یونیورسٹی برائے سیکورٹی سائنسز کا دورہ
اتوار 17 اپریل 2022 16:41
مشترکہ سیکورٹی تعاون کو بڑھانے کے مواقع اور منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ فوٹو عرب نیوز
صومالیہ کےوزیر برائے داخلی سلامتی عبداللہ محمد نور نے ریاض میں نایف عرب یونیورسٹی برائے سیکورٹی سائنسز (این اے یو ایس ایس)کا دورہ کیا۔
سعودی عرب کی سرکاری نیوز ایجنسی ایس پی اے کے مطابق صومالی وزیر اور ان کے ہمراہی وفد کا این اے یو ایس ایس کے صدر ڈاکٹر عبدالمجید بن عبداللہ البنیان اور دیگر عہدیداروں نے استقبال کیا۔
اس موقع پر نایف عرب یونیورسٹی برائے سیکورٹی سائنسز کے عہدیداروں اور صومالی وزارت داخلہ اور سلامتی کے اداروں کے درمیان تعلیم کے شعبے میں مکمل تعاون کو فروغ دینے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
صومالی وزیر نے عرب سیکیورٹی سروسز کی خدمت کے لیے نایف یونیورسٹی کی جانب سے کی جانے والی کوششوں کو سراہتے ہوئے عرب اور علاقائی سلامتی کو مضبوط بنانے میں یونیورسٹی کی خدمات کی تعریف کی۔
وزیر عبداللہ محمد نور نے صومالی سیکورٹی اداروں کی نایف عرب یونیورسٹی برائے سیکورٹی سائنسز کے ساتھ تعلیمی، تربیتی اور تحقیقی تعاون کو بڑھانے کی خواہش پر بھی زور دیا۔
قبل ازیں صومالیہ کے وزیر نے جدہ میں سعودی وزیر داخلہ شہزادہ عبدالعزیز بن سعود بن نایف سے ملاقات کی۔ اس موقع پر دونوں رہنماوں نے مشترکہ سیکورٹی تعاون کو بڑھانے کے مواقع اور منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا۔
سعودی عرب کی مزید خبروں کے لیے واٹس ایپ گروپ جوائن کریں