Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سندھ یونیورسٹی جامشورو میں طالبات کو ہراساں کرنے پر پروفیسر برطرف

صوبائی محتسب نے پروفیسر پر 3 لاکھ روپے کا جرمانہ بھی عائد کیا ہے (فوٹو: سندھ یونیورسٹی)
سندھ یونیورسٹی جامشورو میں طالبات کو ہراساں کرنے پر صوبائی محتسب نے یونیورسٹی کے پروفیسر کو ملازمت سے ہٹانے کا حکم دے دیا ہے۔
پیر کو صوبائی محتسب نے پروفیسر کے خلاف جنسی ہراسانی کے الزام میں دائر درخواست پر فیصلہ سنایا ہے۔
خیال رہے کہ سندھ یونیورسٹی جامشورو کی ڈائریکٹر ڈاکٹر رابعہ اسماء میمن اور دیگر نے پروفیسر پر الزام عائد کیا تھا کہ انہوں نے وائیوا امتحان کے دوران بی ایس سی کی طالبات کو ہراساں کیا ہے۔
صوبائی محتسب جسٹس (ر) شاہنواز طارق نے وکیل کے دلائل سننے کے بعد پروفیسر کو جنسی ہراسانی کا مرتکب پایا اور پروفیسر کے خلاف جرمانہ عائد کرتے ہوئے انہیں ملازمت سے ہٹانے کا حکم دیا ہے۔
پروفیسر کو 3 لاکھ روپے بطور جرمانہ تین دن میں ادا کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
رقم کی ادائیگی میں ناکامی پر پروفیسر کی اراضی ضبط کر لی جائے گی اور ضبط شدہ زمین سے جرمانے کی رقم وصول کرکے متاثرین کو ادا کی جائے گی۔

شیئر: