ابشرپلیٹ فارم پرموجود تواصل سروس کے ذریعے رجوع کیاجائے(فوٹو، ٹوئٹر)
سعودی محکمہ پاسپورٹ اینڈ امیگریشن ’جوازات ‘ کا کہنا ہے کہ جن افراد کےفیملی ملٹی پل وزٹ ویزے میں مدت میں دوسری بارتوسیع نہیں ہورہی وہ ابشرپر جوازات کی تواصل سروس کے ذریعے معاملہ حل کراسکتےہیں۔
اخبار 24 کے مطابق متعدد افراد نے جوازات کے ٹوئٹرپردریافت کیا تھا کہ ملٹی پل وزٹ ویزہ مدت میں دوسری بار توسیع نہیں ہو رہی جبکہ پہلی بار والی توسیع 180 دن پرکرائی گئی تھی ۔
اس حوالے سے جوازات کا کہنا تھا جن افراد کو وزٹ ویزے کی مدت میں ابشراکاونٹ کے ذریعے توسیع کرانے میں دشواری کا سامنا کرنا پڑرہا ہے انہیں چاہئے کہ وہ ابشرپرموجود تواصل کی سروس کے ذریعے اس میسیج کا اسکرین شاٹ لیں اوراسے تواصل کو ارسال کرئیں ۔
خیال رہے ابشر اکاونٹ پرموجود ’تواصل ‘ سروس ان معاملات کے لیے فراہم کی گئی ہے جہاں خود کارطریقے سے ہونے والے امورانجام نہ دیئے جاسکیں یا ان میں کسی قسم کا کوئی فنی خلال واقع ہوگیا ہو۔
’تواصل سروس‘ کے لیے ابشر اکاونٹ میں ’سروسز‘ کے آپشن میں جانے کے بعد ’مائی سروسز‘ کو منتخب کریں جس کے بعد ’جوازات‘ جہاں ’تواصل‘ کا براوزموجود ہوتا ہے۔
تواصل کے آپشن میں مختصر طورپرویزے کی توسیع میں پیش آنے والی مشکل درج کریں ساتھ ہی جو میسج خودکارسسٹم کے ذریعے موصول ہوا ہے وہ بھی اپ لوڈ کردیا جائے۔
واضح رہے کچھ دنوں سے جوازات کے ٹوئٹرپربے شمار افراد کی جانب سے وزٹ ویزے کی مدت میں خود کارطریقے سے توسیع نہ ہونے کی شکایت کی جارہی تھی ۔
اس حوالے سے بعض لوگوں کا کہنا تھا کہ انہوں نے میڈیکل انشورنس پالیسی بھی حاصل کی ہے مگر ویزے کی مدت میں توسیع نہیں ہورہی۔