سعودی خاتون نے صفائی کے کارکن کو ’دیت‘ لیے بغیر معاف کردیا
حادثے میں خاتون کے دوبچے ہلاک ہوگئے تھے(فوٹو، ٹوئٹر)
سعودی خاتون نے رب تعالی کی رضا کے لیے صفائی کے کارکن پرعائد 3 لاکھ ریال دیت معاف کردی ۔ ٹریفک حادثے میں خاتون کے دو بچے ہلاک ہوگئے تھے۔
اخبار 24 سے گفتگو کرتے ہوئے خاتون فاطمہ بنت عبدالعزیزآل محفوظ القرنی نے کہا کہ وہ اپنے دونوں بچوں کی ہلاکت کا سبب بننے والے صفائی کمپنی کے ملازم کو اللہ تعالی رضا کے لیے معاف کررہی ہے۔
خاتون نے مزید بتایا کہ حادثہ بیشہ ، خمیس مشیط شاہراہ پرپیش آیا تھا۔ گاڑی میں وہ خود اوراسکی بیٹی بھی موجودتھی ۔ حادثہ اچانک رونما ہوا جس کے نتیجے میں اس کا 19 سالہ بیٹا اوروبیٹی ہلاک ہوگئے تھے ۔
حادثے کے حوالے سے ٹریفک پولیس نے مکمل تحقیقات کیں جس میں صفائی کمپنی کے کارکن کوقصوروار قرار دیا گیا تھا۔ عدالت نے دیت کے طورپر3 لاکھ ریال مقرر کیے تھے۔
خاتون نے مزید کہا کہ صفائی کے کارکن کی حالت دیکھ کراسے صرف رب تعالی کی رضا کی خاطرمعاف کردیا۔ دیت کی رقم نہ لینے اور کارکن کو معاف کرنے کی کارراوئی خاتون کے گھرپرہی ہوئی جہاں کمشنربیشہ سعید بند ناصرالطلوق ،عسیر ریجن کے سیکرٹری ڈاکٹر ولید الحمیدی اوربلدیہ کے ریجنل نگران اعلی علی جلبان اوردیگر اعلی عہیدے داربھی موجود تھے۔