Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سوشل میڈیا پر اشتہارات کے ذریعے لوگوں کو لوٹنے والا گرفتار 

قانونی کارروائی مکمل کرکے پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کردیا گیا( فوٹو اخبار 24)
سعودی عرب میں ریاض پولیس نے سوشل میڈیا اشتہارات کے ذریعے سوشل میڈیا صارفین کو دھوکہ دینے والے مقامی شہری کو گرفتارکیا ہے۔
الوطن اخبار کے مطابق ریاض پولیس نے بیان میں کہا کہ’ ملزم سوشل میڈیا پر اشتہارات دے کر لوگوں کو سبز باغ دکھاتا تھا او انہیں لوٹ لیتا تھا‘۔
بیان میں کہا گیا کہ ’طریقہ واردات یہ تھا کہ وہ لوگوں سے کہتا کہ وہ انہیں مستند کاغذات فراہم کرے گا جنہیں دکھا کر وہ سرکاری اداروں سے مدد حاصل کرسکتے ہیں۔  انہیں سرکاری اداروں سے جتنی مالی اعانت ملے گی اس میں اس کا بھی حصہ ہوگا‘۔ 
پولیس نے بتایا کہ ’مقامی شہری کو رنگے ہاتھوں گرفتار کیا گیا۔ قانونی کارروائی مکمل کرکے پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کردیا گیا‘۔

شیئر: