Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

موریطانیہ کو قرآن مجید کے ایک لاکھ 4 ہزار نسخوں کا تحفہ

نسخے مدینہ منورہ میں کنگ فہد کمپلیکس کے چھپے ہوئے ہیں( فوٹو ایس پی اے)
سعودی وزارت اسلامی امور و دعوت و رہنمائی نے جمہوریہ موریطانیہ کو قرآن پاک کے ایک لاکھ 4 ہزار نسخوں کا تحفہ دیا ہے۔ قرآن پاک کے نسخے مدینہ منورہ میں کنگ فہد کمپلیکس کے چھپے ہوئے ہیں۔ 
سرکاری خبر رساں ایجسنی ایس پی اے کے مطابق قرآن پاک کے نسخے موریطانیہ میں سعودی سفیرمحمد البلوی کی موجودگی میں حوالے کیے گئے۔
 نواکشوط میں وزارت اسلامی امورکے ماتحت دارالقرآن میں خصوصی تقریب کا انعقاد کیاگیا تھا۔

vزارت اسلامی امورکے ماتحت دارالقرآن میں تقریب کا انعقاد کیاگیا(فوٹو ایس پی اے)

ماریطانیہ میں وزارت اسلامی امور کے سیکریٹری جنرل ڈاکٹر بیت اللہ احمد الاسود نے کہا کہ’ یہ انمول ترین تحفہ ہر تحفے سے بڑھ کر ہے۔ یہ سعودی عرب اور ماریطانیہ کے عوام کے درمیان دینی اخوت و محبت کے گہرے رشتوں کی خوبصورت علامت ہے‘۔ 
انہوں نے کہا کہ ’سعودی عرب اورماریطانیہ کے تعلقات بڑے گہرے ہیں۔ تاریخ، تمدن، دین، زبان، قرابت اورمشترکہ مستقبل کے رشتوں سے جڑے ہوئے ہیں‘۔

شیئر: