واشنگٹن... امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے انکشاف کیا ہے کہ شام پر حملے کا حکم اس وقت دیا جب چینی ہم منصب ژی جین پنگ کے ساتھ کھانے کے بعد چاکلیٹ کیک کھا رہے تھے۔فاکس نیوز کو انٹرویو دیتے ہوئے امریکی صدر نے کہاکہ چینی ہم منصب کو حملے سے متعلق اس وقت آگاہ کیا جبکھانے کے بعد چاکلیٹ کیک سے لطف اٹھا رہے تھے۔ ٹرمپ نے کہا کہ چینی ہم منصب کو بتایا کہ امریکا نے شام پر 59 میزائل داغے ہیں جس پر انہوں نے خاموشی اختیار کئے رکھی اور وہ کیک کھانے میں مصروف رہے تاہم کہا کہ اگر کوئی زہریلی گیسز کا استعمال کرے تو اس کے خلاف کیا جانے والا اقدام ٹھیک ہے۔ دریں اثنا ءا مریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ نیٹو اتحاد اب ناکارہ نہیں رہا۔ نیٹو کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات میں امریکی صدر نے کہا کہ دہشت گردی کے خطرات نے اس اتحاد کی اہمیت کو کم کر دیا تھا۔