Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مذاکرات سے کلبھوشن کی جان بچ سکتی ہے ،مانی شنکر

نئی دہلی... کانگریس کے رکن اور سابق وزیر مانی شنکر نے کہا ہے کہ پاک ،ہندمذاکرات سے کلبھوشن یادوکی جان بچ سکتی ہے۔ ہندوستانی اخبار کو انٹر ویو دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نئی دہلی کو پاکستان سے مذاکرات کے لئے سگنلز دینے ہوں گے کیونکہ مذاکرات سے کلبھوشن یادیو کی جان بچ سکتی ہے۔ اگر دونوں ممالک کے درمیان مذاکرات جاری رہتے تو کلبھوشن کو سزا نہ ہوتی۔مانی شنکر نے مزید کہا کہ اگر ہندکے پاس بھی کلبھوشن جیسا قیدی ہو تو پاکستان سے ڈیل ہو سکتی ہے۔ کلبھوشن کا کیس لڑنے کے لئے پاکستان میں عاصمہ جہانگیر یا اعتزاز احسن جیسے وکلاءکی خدمات حاصل کی جائیں۔واضح رہے کہ وزیر خارجہ سشما سوراج نے پاکستان کو دھمکی دیتے ہوئے کہا تھا کہ کلبھوشن کی رہائی کے لئے آخری حد تک جائیں گے۔
 

 

شیئر: