حیدرآباد دکن۔۔۔۔تلنگانہ کے وزیر اعلیٰ چندرشیکھر راؤنے کہا کہ مسلمانوں کو محض مذہب کے نام پر ریزرویشن نہیں دیاگیاجیسا کہ بعض سیاسی جماعتیں الزام لگا رہی ہیں۔تلنگانہ کابینہ نے گزشتہ روز اصولی طور پر مسلمانوں اور شیڈولڈ ٹرائب کو ریاست بھر میں تعلیمی اداروں اور ملازمتوں کی جگہ پر ریزرویشن میں اضافہ کیا تھا اگرچہ یہ نہیں بتایا گیا کہ یہ ریزرویشن کتنے فیصد ہوگا تاہم سرکاری ذرائع نے کہا کہ مسلمانوں کیلئے یہ 4فیصدسے بڑھ کر 10فیصد اور ٹرائب کیلئے6فیصد ہوجائے گا۔انہوں نے کہا کہ مسلمانوں اور شیڈول ٹرائب کی سماجی اقتصادی حالت کا جائزہ لینے کیلئے2سرکاری کمیٹیاں قائم کی تھیں۔