Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شمالی کوریامیں ایٹمی تجربے کی تیاری

پیانگ یانگ۔۔۔۔شمالی کوریاچھٹے ایٹمی تجربے کی تیاری کررہا ہے۔یہ بات مانیٹرنگ گروپ نے سیٹلائٹ سے ملنے والی تصویریں دیکھنے کے بعد بتائی۔وہ بڑے انتظامی علاقے میں اس سلسلے میں تیزی سے تیاریوں میں مصروف ہے اور وہاں اس کے فوجی بھی نظر آرہے ہیں۔حال ہی میں جب شمالی کوریانے میزائل کے تجربات کئے تھے تو امریکہ سمیت کئی ملکوں نے اس کی مذمت کی تھی۔ امریکہ کا کہنا تھا کہ شمالی کوریا بین البراعظمی بلاسٹک میزائل بھی تیار کرسکتا ہے جوایٹمی وارہیڈ لیکر جاسکتا ہے اور اس کی مدد سے امریکہ پر حملہ کرسکتا ہے۔

شیئر: