پت جھڑ سے بہار اور منجمد آبشار تک، مسحور کر دینے والے مناظر
اکثر لوگوں کو سیر و سیاحت کی خواہش ہوتی ہے تاہم یا تو وہ مصروفیات کی وجہ سے گھوم نہیں پاتے اور یا پھر ان کی جیب اجازت نہیں دیتی۔
لیکن کیمرے کی آنکھ سے محفوظ دنیا کے خوبصورت اور دلکش قدرتی مناظر ہم آسانی سے کسی بھی ویب سائٹ یا سوشل میڈیا پر دیکھ سکتے ہیں۔
برطانوی خبر رساں ادارے روئٹرز نے ایسی تصاویر شیئر کی ہیں جو آنکھوں کو بہت بھلی محسوس ہوتی ہیں۔
یہ منظر انڈیا کے زیرانتظام کشمیر کے شہر سری نگر کا ہے، یہ تصویر 2016 میں موسم خزاں میں لی گئی تھی۔
یہ تصویر سوئزرلینڈ کی ہے جو 2020 میں لی گئی تھی۔ برفباری میں اس علاقے نے سفید چادر اوڑھی۔
کینیا کے ایمبوسولی نیشنل پارک میں طوفانی بگولے نظر آرہے ہیں۔ یہ تصویر 2018 میں لی گئی۔
یہ جاپان کے ایک پارک کا منظر ہے جہاں سیاح قدرتی نظاروں سے محظوظ ہوتے ہیں۔
فن لینڈ میں سبز رنگ کی ناردرن لائٹس کا شاندار نظارہ، جس کو دیکھنے کے لیے سیاح دور دراز سے آتے ہیں۔
بیلجیئم کا ایک جنگل جس میں کاسنی رنگ کے پھول نمایاں ہیں۔ یہ ’بلیو فارسٹ‘ کے نام سے جانا جاتا ہے۔
اٹلی میں مختلف رنگ کے پھولوں کا کھیت جس پر دھنک کا گماں ہوتا ہے۔
کینیڈا میں نیاگرا فالز کے قریب یہ عمارت مکمل برف سے ڈھکی ہوئی ہے۔
سیاحوں کے لیے نیپال بھی ایک پرکشش سیاحتی مقام ہے۔
یہ تصویر دھند میں لی گئی ہے۔ ایک شخص ٹارچ کی مدد سے راستہ دیکھنے کی کوشش کر رہا ہے۔
سیاح موسم سرما میں بھی نیاگرا فالز کا چکر لگاتے ہیں۔ یہ تصویر2019 کی ہے، جس میں آبشار منجمند دکھائی دے رہی ہے۔