Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بیسویں صدی کی کرکٹ نہیں چلے گی ،مکی آرتھر

گیانا... پاکستانی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھرنے کہا کہ 20 ویں صدی کی کرکٹ اب نہیں چلے گی ۔کھلاڑیوں کوجدید کرکٹ سے روشناس ہونے کی ضرورت ہے۔موجودہ دور کی کرکٹ بدل چکی ،اب پاور ہٹرز کے بغیر اہداف حاصل کرنا ممکن نہیں۔ گیانا میں دئیے گئے ایک انٹرویو میںانہوں نے کہا کہ ٹیم میں رہنے کے لئے ماڈرن کرکٹ کو اپنانا ہوگا۔ شرجیل خان جیسے جارح مزاج بلے بازکے نہ ہونے سے ٹیم کو دھچکا لگاہے۔ان کی موجودگی بیٹنگ لائن کیلئے بڑا سہارا تھی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی بلے بازوں کھیل میں بہتری کیلئے کوشش کر رہے ہیں تاہم یہ راتوں رات ممکن نہیں۔ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ کو چنگ کرتے ایک بر س گزر گیا ۔ اب احساس ہو گیا کہ پاکستانی ٹیم کو نئے دور کے تقاضوں کے مطابق کھیلنا ہوگا۔

 

شیئر: