Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بالی وڈ اداکار نواز الدین صدیقی کا وائٹ ہاؤس: ’اپن ہی صدر ہے‘

نواز الدین صدیقی نے اپنے ’وائٹ ہاؤس‘ کا نام ’نواب‘ رکھا ہے۔ فوٹو: بومبے ٹائمز
انڈیا کے مشہور کامیڈین کپل شرما اپنے اگلے شو میں بالی وڈ فلم ’ہیرو پنتی ٹو‘ کی کاسٹ سے ملوانے جا رہے ہیں۔
’دی کپل شرما شو‘ کے پرومو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ پروگرام کے میزبان بالی اداکار ٹائیگر شروف، نواز الدین صدیقی، تارا سوتاریا اور فلم کے ڈائریکٹر احمد خان کا خیر مقدم کر رہے ہیں۔
شو میں کپل شرما نواز الدین صدیقی سے ان کے نئے گھر کے بارے میں بھی پوچھتے ہیں جو وائٹ ہاؤس کی طرح مکمل سفید رنگ کا ہے۔
شو کے کلپ میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کپل شرما کہتے ہیں ’نواز الدین بھائی نے حال ہی میں کمال کا بنگلہ بنایا ہے۔ پورا سفید رنگ کا ہم نے دیکھا بھائی۔ وائٹ ہاؤس‘
کپل مزید کہتے ہیں ’کبھی جب اندر بیٹھے ہوتے ہو گھر کے تو فیلنگ نہیں آتی کہ اپن ہی صدر ہے۔‘
رواں سال کے شروع میں نواز الدین صدیقی نے اپنے نئے گھر کی ایک تصویر انسٹاگرام پر شیئر کی تھی
انہوں نے تصویر کے ساتھ لکھا ’ایک اچھا اداکار کبھی بھی برا انسان نہیں ہو سکتا، کیونکہ یہ اس کے اندر کا خلوص ہی ہے جو اداکاری کے فن کو باہر نکالتا ہے۔‘
نواز الدین نے اپنے والد کی یاد میں بنگلے کو ان کے نام ’نواب‘ سے منسوب کیا ہے۔
کپل شرما، نواز الدین سے مزید کہتے ہیں کہ ’بندہ نئی شرٹ بھی سلوا لے نہ اگر سفید رنگ کی، تو سنبھل کے رہتا ہے کہ کہیں گندی نہ ہو جائے۔ تو آپ نے سفید بنگلہ بنایا ہے تو کیا آپ کبوتر اڑانے جاتے ہیں چھت پر۔‘
فلم کی دیگر کاسٹ سے بھی کپل شرما دلچسپ سوالات کرتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں۔
فلم ہیرو پنتی ٹو 29 اپریل کو سنیما میں ریلیز ہوگی۔
اس فلم میں ٹائیگر شروف نے ببلو کا کردار ادا کیا ہے جو ایک انتہائی ’بھولا بھالا سا معصوم‘ انسان ہے اور کسی برے شخص کا مقابلہ کرنے میدان میں نکلا ہے۔
جبکہ لیلیٰ نامی ویلن کا کردار نواز الدین صدیقی ادا کر رہے ہیں۔
لیلیٰ سائبر کرائم ماسٹر ہے جو کسی انتہائی خطرناک مشن پر گامزن ہے اور اس کا مقابلہ صرف ببلو ہی کرسکتا ہے۔
لیلیٰ کا مشن ہے کہ وہ ہر انڈین شہری کا بینک اکاؤنٹ ہیک کر کے انہیں لوٹ لے۔

شیئر: