Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مسجد الحرام میں معتکفین کےلیے خصوصی ’کلینکس ‘

2 کلینکس مردوں جبکہ 3 خواتین کے لیے قائم کیے گئے ہیں (فوٹو، ٹوئٹر)
مسجد الحرام میں اعتکاف کرنے والوں کی طبی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے پانچ کلینکنس قائم کیے گئے ہیں۔ جن میں سے 2 کلینک مردوں جبکہ 3 معتکف خواتین کے لیے مخصوص ہیں ۔
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے ‘ کے مطابق مسجد الحرام میں اگرچہ ہلال الاحمر کے طبی یونٹس ہمہ وقت موجود ہوتے ہیں تاہم امسال خصوصی طورپراعتکاف میں بیٹھنے والوں کے لیے جدا کلینکس قائم کیے گئے ہیں جہاں طبی عملہ موجود ہوتا ہے۔
مسجد الحرام میں قائم کیے جانے والے میڈیکل کیمپوں کو ’معتکیفین کلینکس‘ کا نام دیا گیا ہے۔ کلینکس میں ضروری آلات اور مشنری کے علاوہ ادویات بھی فراہم کی گئی ہے علاوہ ازیں اعتکاف میں بیٹھنے والوں کو درکارادویات بھی کلینک میں فراہم کی جاتی ہیں جن کا اندراج معتکفینکی جانب سے قبل ازوقت کرایا جاچکا ہوتا ہے۔

کلینکس میں ضروری ادویات بھی فراہم کی جاتی ہیں (فوٹو، ٹوئٹر)

کلینک میں مختلف اقسام کے میڈیکل ٹیسٹ کے علاوہ معتکفین کی جسمانی صحت کو برقرار رکھنے کےلیے خصوصی نگہداشت پروگرام کا  اہتمام کیا گیا ہے تاکہ اعتکاف کرنےوالوں کو کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے اوروہ مکمل صحتمندانہ ماحول میں اپنا بہترین وقت عبادت الہی میں گزاریں۔
واضح رہے امسال 2 برس بعد کورونا وائرس کے حوالےسے عائد پابندیاں ختم کرنے کے ساتھ ہی عمرہ کی ادائیگی  بھی مرحلہ وار معمول کے مطابق بحال کردی گئی ہے جس کے لیے مسجد الحرام کی مکمل گنجائش کے ساتھ عمرہ ادا کرنے کی سہولت بھی فراہم کی گئی ہے۔
سماجی فاصلے کے شرط کے خاتمے کے ساتھ ہی بیرون مملکت سے بھی عمرہ زائرین کی بڑی تعداد میں ارض مقدس آمد کا سلسلہ جاری ہے۔

شیئر: