سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ نے آوارہ بچوں کے بھیک مانگنے پر تین سال بحالی مرکز میں قید رکھنے اور بھیک منگوانے والوں کے لیے ایک سال کی سزا تجویز کر دی ہے۔
سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کا اجلاس سینیٹر محسن عزیز کی صدارت میں ہوا۔
اجلاس میں سینیٹر سیمی ایزدی کی جانب سے بھیک مانگنے والوں کے بارے میں پیش کیے گئے بل پر غور کیا گیا۔ کمیٹی نے گداگری کی روک تھام اور بھیک مانگنے والوں کی بحالی کے لیے بل منظور کر لیا۔
مزید پڑھیں
-
بلاول بھٹو زرداری بحیثیت وزیر خارجہ کیسے وزیر ثابت ہوں گے؟Node ID: 662301