وزارت حج و عمرہ کا کہنا ہے کہ مسجد الحرام اور مسجد نبوی الشریف میں عید الفطرکی نماز کے لیے پرمٹ حاصل کرنا ضروری نہیں ۔
اخبار 24 کے مطابق سوشل میڈیا پر یہ افواہ بڑے پیمانے پر گردش کررہی تھی کہ امسال مسجد الحرام اور مسجد نبوی میں عید الفطر کی نماز ادا کرنے کے لیے اعتمرنا یا توکلنا ایپ کے ذریعے پرمٹ جاری کرانا ہوگا۔
وزارت حج و عمرہ نےسوشل میڈیا پروائرل ہونے والی باتوں کی تردید کرتے ہوئے اس امر کی یقین دہانی کرائی ہے کہ عید الفطر کی نماز ادا کرنے کے لیے نہ تو مسجد الحرام میں پرمٹ ضروری ہے اور نہ ہی مسجد نبوی میں اس کے لیے پرمٹ درکار ہوگا۔ البتہ عمرے کے لیے پہلے بھی اعتمرنا اور توکلنا کے ذریعے اجازت نامہ ضروری تھا اور آئندہ بھی رہے گا۔