Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سالانہ امتحانات کے شیڈول میں کوئی تبدیلی نہیں ہو گی ، وزیر تعلیم

ریاض - - - - - -  وزیر تعلیم ڈاکٹر احمد العیسیٰ نے کہا ہے کہ سالانہ امتحانات کے پروگرام کو تبدیل نہیں کیا جائے گا ۔ امتحانات مقرر ہ پروگرام او ر وقت کے مطابق ہی ہونگے ۔ و زارت تعلیم کے ٹیوٹر اکائونٹ پر اس امر کی وضاحت کرتے ہوئے لکھا ہے کہ افواہوں پر یقین نہ کیا جائے ۔ وزارت تعلیم نے امتحانات کا شیڈول تبدیل نہیں کیا اور نہ ہی وقت میں کوئی تبدیلی کی گئی ہے ۔ مملکت میں سالانہ امتحانات امسال رمضان المبار ک میں ہونگے ۔اس بارے میں وزیر تعلیم کو متعدد درخواستیں موصول ہوئی تھیں جن میں کہا گیا تھا کہ امسال سالانہ امتحانات ماہ رمضان میں آرہے ہیں جبکہ امتحان کا وقت بھی صبح 10 بجے ہے جس سے طلباء کو کافی دشواری کا سامنا کرنا پڑے گا ۔ درخواستوں میں کہا گیا تھا کہ امتحانات کے شیڈول کو تبدیل کرتے ہوئے یا تو امتحان کے وقت کو صبح 10 کے بجائے 6بجے کیا جائے یا امتحانات کو عید الفطر کی تعطیلات تک موخر کر دیا جائے تاکہ طلباء کو مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔ اس ضمن میں وزارت تعلیم نے کہا ہے کہ امتحانات کے شیڈول میں کسی قسم کی تبدیلی نہیں ہو گی ۔

شیئر: