Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سٹیٹ بینک کے زرمبادلہ کے ذخائر کم ہو کر 10 ارب 50 کروڑ ڈالر رہ گئے

سٹیٹ بنک آف پاکستان کے زرمبادلہ کے دخائز میں مارچ سے اب تک پانچ ارب ڈالر سے زائد کی کمی ہو چکی ہے۔ (فائل فوٹو: اے ایف پی)
سٹیٹ بینک آف پاکستان نے کہا ہے کہ اس کے زرمبادلہ کے ذخائر کم ہو کر 10 ارب 50 کروڑ ڈالر تک آگئے ہیں جبکہ دستیاب زرمبادلہ بشمول کمرشل بنکوں کے 16 ارب 50 کروڑ ڈالر تھے۔
برطانوی خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق سٹیٹ بنک نے جمعرات کو ایک بیان میں کہا ہے کہ ’23 اپریل کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران بیرونی قرضوں اور دیگر ادائیگیوں کی وجہ سے سٹیٹ بینک کے ذخائر 32 کروڑ 80 لاکھ ڈالر سے کم ہو کر ایک کروڑ پانچ لاکھ 58 ہزار ڈالر رہ گئے۔‘
سٹیٹ بنک آف پاکستان کے زرمبادلہ کے دخائز میں مارچ سے اب تک پانچ ارب ڈالر سے زائد کی کمی ہو چکی ہے، جس کی بنیادی وجہ قرض اور دوسری بیرونی ادائیگیاں ہیں۔
واضح رہے کہ پاکستان نے 2019 میں چھ ارب ڈالر کے آئی ایم ایف پروگرام کی مالیت اور مدت میں اضافے کا مطالبہ کیا ہے۔

شیئر: