خاتون کا خودکش حملہ، فرح خان کے خلاف تحقیقات، کم عمری کی شادیوں سمیت پاکستان سے گزشتہ ہفتے کی اہم خبریں
سندھ ہاؤس پر حملے کے الزام میں پی ٹی آئی کے دو ارکان کو گرفتار کیا گیا ہے (فوٹو: سکرین گریب)
ہفتہ رفتہ کے دوران پاکستان میں مختلف اہم واقعات ہوئے جن میں بھیک مانگنے والے بچوں کو بحالی مرکز بھجوانے، فرح خان کے خلاف نیب کی تحقیقات اور کراچی میں خودکش دھماکے سمیت دیگر واقعات شامل ہیں، جن کی خبریں اردو نیوز نے شائع کیں۔ ہفتے کی مزید اہم خبروں میں سے چند درج ذیل ہیں۔
بھیک مانگنے والے بچوں کو تین سال کے لیے بحالی مرکز میں رکھنے کا بل منظور
سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ نے آوارہ بچوں کے بھیک مانگنے پر تین سال بحالی مرکز میں قید رکھنے اور بھیک منگوانے والوں کے لیے ایک سال کی سزا تجویز کر دی ہے۔
آمدن سے زیادہ اثاثے، نیب کی فرح خان کے خلاف تحقیقات کی منظوری
قومی احتساب بیورو نے فرحت شہزادی المعروف فرح خان اور چند دوسرے افراد کے خلاف تحقیقات کی منظوری دے دی ہے۔
خودکش حملے کے لیے شاری بلوچ شہر کے کس علاقے سے جامعہ کراچی پہنچی؟
جامعہ کراچی میں چینی اساتذہ پر ہونے والے خودکش حملے کی تحقیقات میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے۔
معاشی نظام کو پانچ سال میں سود سے پاک کیا جائے: وفاقی شرعی عدالت
پاکستان کی وفاقی شرعی عدالت نے سود کے خلاف دائر کیس کا 19 برس بعد فیصلہ سناتے ہوئے سود کی تمام اقسام اور سود کے حوالے سے تمام قوانین اور شقوں کو شریعت کے خلاف قرار دے دیا ہے۔
چاہتا ہوں کہ کال دوں تو 20 لاکھ لوگ اسلام آباد پہنچیں: عمران خان
سابق وزیراعظم اور پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ وہ چاہتے ہیں کہ جب وہ اسلام آباد کے لیے کال دیں تو 20 لاکھ لوگ وہاں پہنچیں۔
کراچی حملہ: ’خودکش حملہ آور خاتون سرکاری سکول میں ٹیچر تھی‘
کراچی میں چینی اساتذہ کو نشانہ بنانے والی خودکش حملہ آور خاتون تھی اور اس حملے کی ذمہ داری کالعدم بلوچ لبریشن آرمی کے مجید بریگیڈ نے قبول کی ہے۔
پاکستان میں چینی باشندوں پر حملے، کب کب اور کہاں نشانہ بنایا گیا؟
ابتدائی تحقیقات میں یہ بات ثابت ہوگئی ہے کہ منگل کو کراچی یونیورسٹی میں ہونے والے خودکش بم حملے کا ہدف چینی باشندے تھے۔
20 بجلی گھر دوبارہ فعال، وزیراعظم کی یکم مئی سے لوڈشیڈنگ ختم کرنے کی ہدایت
وزیراعظم شہباز شریف نے یکم مئی سے ملک میں لوڈ شیدنگ مکمل ختم کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’عوام کو گرمیوں میں بجلی کی لوڈشیڈنگ سے مشکلات میں مبتلا نہیں کر سکتے۔‘
کم عمری کی شادیاں، پاکستانی قوانین کیا کہتے ہیں؟
کراچی سے لاپتہ ہونے والی لڑکیاں دعا زہرا اور نمرہ کاظمی پاکستان کے صوبہ پنجاب میں منظر عام پر آ گئی ہیں.
لاہور میں دُلہے کی کار خراب ہونے پر ٹریول کمپنی کو نوٹس
پاکستان کے شہر لاہور کی ایک صارف عدالت نے پیر کو بارات کے دن دلہے کی گاڑی بیچ راستے میں بند ہونے کے معاملے پر ٹریول کمپنی کو نوٹس جاری کر دیا ہے۔
آئی ایم ایف پروگرام کی تجدید، پیٹرول اور ڈیزل مزید مہنگے ہوں گے؟
پاکستان کے نئے وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ حکومت کو پیٹرولیم مصنوعات پر موجودہ سبسڈی جاری رکھنے کے لیے 96 ارب روپے درکار ہیں جو ایک سول حکومت چلانے کے اخراجات سے بھی دوگنا ہے۔
’تعلیم کے لیے پاکستان نہ جائیں‘، انڈیا کے انتباہ پر دفتر خارجہ کی ناپسندیدگی
پاکستان نے یونیورسٹی گرانٹس کمیشن آف انڈیا اور آل انڈیا کونسل فار ٹیکنیکل ایجوکیشن کے پاکستان میں اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے کے حوالے سے مشترکہ ’پبلک نوٹس‘ پر ناپسندیدگی کا اظہار کیا ہے۔
پی ٹی آئی کا الیکشن کمیشن کے باہر ’علامتی احتجاج‘
پاکستان تحریک انصاف نے عمران خان کی ہدایت پر ملک بھر میں الیکشن کمیشن کے دفاتر کے باہر منگل کو احتجاج ریکارڈ کروایا۔ تحریک انصاف کی قیادت نے کارکنان کو احتجاج کی کال الیکشن کمیشن کی مبینہ جانبداری کے خلاف دی تھی۔
سندھ ہاؤس حملہ کیس، تحریک انصاف کے دو ارکان اسمبلی گرفتار
سندھ ہاؤس حملہ کیس میں تحریک انصاف کے دو ارکان قومی اسمبلی فہیم خان اور عطا اللہ کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔
ویڈیو سکینڈل: الیکشن کمیشن کا علی گیلانی کے خلاف فوجداری کارروائی کا حکم
الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سابق وزیراعظم اور پیپلزپارٹی کے سینیٹر یوسف رضا گیلانی اور رکن صوبائی اسمبلی علی حیدر گیلانی کی نااہلی کے لیے تحریک انصاف کی جانب سے دائر درخواستیں خارج کرتے ہوئے حکم دیا ہے