Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عمرہ زائرین بیگیج ضوابط پر عمل کریں: وزارت حج کی ہدایت

ایئرپورٹ روانگی سے قبل اپنے سامان کا وزن کرلیں(فائل فوٹو ایس پی اے)
سعودی وزارت حج وعمرہ نے مملکت میں موجود عمرہ زائرین کو کہا ہے کہ ’وہ واپسی سے قبل سفری ضوابط پرعمل کریں تاکہ انہیں کسی قسم کی دشواری کاسامنا نہ کرنا کرنا پڑے‘۔ 
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس  پی اے ‘ نے وزارت حج وعمرہ کے حوالے سے بتایا کہ ’فضائی سفری قانون کے مطابق مسافروں کے لیے بیگیج ضوابط مقرر کیے گئے ہیں‘۔ 
وزارت نے مملکت میں موجود عمرہ زائرین کی سہولت کے لیے انہیں خصوصی ہدایت کی ہے کہ’ وہ ایئرپورٹ روانگی سے قبل اپنے سامان کا وزن کرلیں اور انہیں ضوابط کے مطابق رکھیں۔ بہتر ہوگا کہ سفر سے قبل اپنی فضائی کمپنی سے ہدایات لے لیں تاکہ اس کے مطابق سامان کو ترتیب دے سکیں‘۔ 
واضح رہے فضائی سروس قواعد کے مطابق مسافروں کےلیے لازمی ہے کہ ایک بیک کا وزن 23 کلو سے زائد نہ ہو۔ بیگ میں 23 کلو سے زیادہ وزن ہونے کی صورت میں اضافی سامان نکال کراسے دوسرے بیگ میں منتقل کرنا ہوتا ہے۔ 
ضوابط پرعمل کرنے سے مسافروں کو ایئرپورٹ پردشواری کا سامنا نہیں کرنا پڑتا ۔ اس لیے وزارت حج وعمرہ کی جانب سے ضیوف الرحمان کو طورپرہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنے سامان کا وزن مقررہ معیار کے مطابق رکھیں اضافہ وزن ہونے کی صورت میں انہیں ائیر پورٹ پردشواری کا سامنا کرنا پڑے گا۔ 

شیئر: