Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شاہ سلمان اور ولی عہد کی اسلامی ممالک کو عید الفطر کی مبارک باد

عید الفطر کے موقع پرخادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیزآل سعود اور ولی عہد مملکت شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز کو اسلامی ممالک کے سربراہان کی جانب سے عید کے تہنیتی پیغامات موصول ہوئے ہیں۔
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے ‘ کے مطابق اسلامی ممالک کے قائدین کی جانب سے موصول ہونے والے عید مبارک کے پیغامات کے جواب میں خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود اور ولی عہد مملکت و نائب وزیر اعظم شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود  کی جانب سے بھی جوابی پیغامات ارسال کیے جس میں انہیں عید کی مبارک باد پیش کی گئی۔

شیئر: