Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جاپانی بندر ٹینس کھیلنے لگا

ٹوکیو۔۔۔۔ہمارے پاس دنیائے ٹینس کے بڑے بڑے کھلاڑی موجود ہیں ،ان میں اینڈی مرے، آندرے اگاسی اور حتیٰ کہ ولیم سسٹرز تک موجود ہیں لیکن جاپان کے ایک بندر کی وڈیوآج کل بڑی وائرل ہورہی ہے جس میں وہ اپنے ٹرینر کے ساتھ ٹینس کھیلتے نظرآرہے ہیں۔ یہ بندر ابتک خاصی ٹینس سیکھ چکا ہے۔ صحیح انداز میں ریکٹ پکڑتا ہے اور اپنے ٹرینر اور مالک کی ہر گیند کھیلتا ہے کورٹ میں چھوٹا سا نیٹ لگا ہوا ہے مالک ایک طرف اور بندر دوسری طرف کھڑا ہوتا ہے۔یہ دونوں کافی دیر تک کھیلتے رہتے ہیں ۔ ٹینس سیکھنے کے اختتام پر بندر کو مبارکباد دی جاتی ہے ۔ بے شمار لوگوں نے وڈیو دیکھ کر تعریف کی لیکن چند نے اس کے خلاف بھی ریمارکس لکھے ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ انتہائی ظالمانہ ہے کیونکہ سارے وقت بندر کو رسی سے باندھ کر رکھا گیاہے۔یہ وڈیو جمعرات کی شب اپ لوگ کی گئی تھی اور صرف 6گھنٹے میں 3لاکھ افراد اسے دیکھ چکے ہیں۔

شیئر: