Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

طائف میں گلاب فیسٹول کا آغاز، شہر کو پھولوں سجا دیا گیا

گلاب فیسٹول 14 روز تک تین مرکزی مقامات جاری رہے گا(فوٹو العربیہ)
سعودی عرب کے پرفضا تاریخی شہر طائف میں سنیچر 7 مئی 2022 سے ’طائف گلاب فیسٹول‘ ایڈیشن ٹو کا انعقاد ہورہا ہے۔
گورنر مکہ مکرمہ شہزادہ خالد الفیصل اس کی سرپرستی کررہے ہیں۔ طائف میونسپلٹی کے تعاون سے وزارت ثقافت نے فیسٹول کا اہتمام کیا ہے۔ 
العربیہ نیٹ کے مطابق طائف گلاب فیسٹول 14 روز تک تین مرکزی مقامات جاری رہے گا۔
طائف انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے ٹرمینل گلابوں سے سجائے جائیں گے۔ طائف کے گتلابوں کے جمالیاتی عناصر کو ایئرپورٹ کی دیواروں پر اجاگر کیا جائے گا۔
طائف کی شاہراہوں اور چوراہوں پر گلابوں کے ماڈل سجائے جائیں گے جبکہ ایئرپورٹ کے گیٹ گلابوں کی ڈالیوں سے مزین کیے جائیں گے۔ 
ر تھیٹر میں سعودی فن کار پچاس سے زیادہ پروگرام کریں گے۔ گلاب گنبد بھی سجایا جائے گا۔ یہ پھولوں کی عظیم  لوح اور پھولوں کی بڑی باسکٹ پر مشتمل ہوگا۔ 
فیسٹول کے موقع پر ‘عبق‘ ورکشاپ کا اہتمام کیا جائے گا۔ اس کے ذریعے گلاب سے عطرکشید کرنے کی صنعت کو نمایاں کیا جائے گا۔ یہ نوجوانوں کے لیے گلاب کے عطر میں سرمایہ لگانے کے مواقع نمایاں کرنے کا زریں موقع ہوگا۔ 

ثقافتی سڑک کے عنوان سے ایک پروگرام بھی ہوگا۔( فائل فوٹو ایس پی اے)

طائف کے گلاب کا سفر کے عنوان سے ایک نمائش منعقد کی جائے گی۔ ایک اور نمائش ہوگی جس میں بین الاقوامی فن کار اور مصور گلابوں کی دنیا کو اپنے زاویہ نظر سے نمایاں کریں گے۔ گلاب فروش کے عنوان سے ایک تھیٹر بھی ہوگا۔ 
اس موقع پر گلوکار اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے۔ موسیقی کے شوز ہوں گے۔ ثقافتی سڑک کے عنوان سے ایک پروگرام ہوگا۔ تجریدی آرٹ کے ماہرین بھی اپنے فن کے ذریعے گلاب کی اہمیت اور ان کے جمالیاتی عناصر کو اجاگر کریں گے۔ 

شیئر: