Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مدینہ، ھجرہ روڈ پر بس اور ٹرک میں تصادم، 2 ہلاک، 14 زخمی

بس ڈرائیور اور اس کا معاون موقع پرہلاک ہوگئے(فوٹو اخبار 24)
سعودی عرب میں مدینہ منورہ جانے والے ھجرۃ روڈ پر بس اور ٹرک میں تصادم کے باعث 2 افراد ہلاک اور14 زخمی ہوگئے۔ 
اخبار 24 کے مطابق مدینہ ریجن میں روڈ سیکیورٹی سپیشل فورس نے بیان میں کہا کہ بس ڈرائیور اور اس کا معاون موقع پرہلاک ہوگئے۔
مرنے والوں کی میتیں ہسپتال کے سرد خانے میں محفوظ کرائی گئی ہیں۔
روڈ سیکیورٹی سپیشل فورس کا کہنا ہے کہ زخمی مسافروں کو طبی امداد فراہم کی گئی جبکہ حادثے سے متعلق ضروری کارروائی کی گئی ہے۔
تفتیشی ٹیمیں اور متعلقہ ادارے کے اہلکار حادثے کے حوالے  سے قانونی کارروائی مکمل کررہے ہیں۔ 

شیئر: