کویت:زائد المیعاد غذائی مواد درآمد کرنے کی خبر بے بنیادہے
کویت سٹی:کویت میونسپلٹی نے اعلامیہ جاری کرتے ہوئے کہاہے کہ اس بات میں کوئی صداقت نہیں کہ ملک میں زائد المیعاد غذائی مواد درآمد کیا گیا ہے۔ سوشل میڈیا میں پھیلائی جانے والی یہ افواہ بے بنیاد ہے۔ میونسپلٹی نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا میں بے بنیاد باتیں نہ پھیلائی جائیں۔ اعلامیہ میں کہا گیا کہ غذائی مواد درآمد کرنے کے سخت ضوابط ہیں جن پر پابندی سے عمل کیا جاتاہے۔ ان ضوابط کی خلاف ورزی پر سخت کارروائی کی جاتی ہے۔