کوسٹا ریکا کے صدر کی حلف برداری میں نائب وزیر خارجہ کی شرکت
کوسٹا ریکا کے صدر روڈریگو شاویز کو خیرسگالی کے پیغامات پہنچائے ہیں( فوٹو ایس پی اے)
سعودی عرب میں جمہوریہ کوسٹا ریکا کے صدرکی تقریب حلف برداری میں شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی نیابت نائب وزیر خارجہ انجینیئر ولید الخریجی نے کی ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق تقریب کوسٹا ریکا کے دارالحکومت سان جوزمیں واقع پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوئی ہے۔
انجینیئر ولید الخریجی نےاس موقع پرشاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد کی جانب سے کوسٹا ریکا کے صدر روڈریگو شاویز کو خیرسگالی کے پیغامات پہنچائے۔
سعودی قیادت کی جانب سے جمہوریہ کوسٹا ریکا کی مزید ترقی وخوشحالی کے لیے نیک خواہشات بھی پہنچائی ہیں۔