Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

یوگی حکومت نے بجلی کی مسلسل فر اہمی کیلئے معاہدہ کرلیا

لکھنؤ- - - -  مرکزی وزیر توانائی پیوش گوئل اور اترپردیش کے وزیراعلیٰ آتیہ ناتھ یوگی کے درمیان یہاں ایک اہم میٹنگ ہوئی جس میں یوپی کو24 گھنٹے بجلی مہیا کرائے جانے پر غور کیا گیا۔ اس سلسلے میں وزیراعلیٰ اور مرکزی وزیر کے مابین ایک معاہدہ پر دستخط بھی ہوگئے۔ بی جے پی کے ترجمان نے کہا کہ یہ معاہدہ مرکزی حکومت اکھلیش حکومت کے ساتھ بھی کرنا چاہتی تھی لیکن سابق وزیراعلیٰ اس پر کسی طرح تیار نہیں تھے حالانکہ اس کی تردید کرتے ہوئے سماج وادی پارٹی کے ایک ترجمان نے کہا کہ بی جے پی اس سلسلے میں جھوٹ بول رہی ہے۔ مرکزی وزیر پیوش گوئل نے بجلی کے سلسلے میں کبھی بھی اکھلیش حکومت کے ساتھ تعاون نہیں کیا اور ہمیشہ ریاست کے کوٹے سے کم بجلی سپلائی کی جس کی بنا پر سابق وزیراعلیٰ اکھلیش یادو کو پرائیویٹ کمپنیوں سے مہنگے داموں بجلی خرید کر عوام کو سستی بجلی سپلائی کی۔

شیئر: