Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دبئی میں تین لاکھ ڈالر سے زائد کا ڈاکہ، چار افراد گرفتار

چھریوں اور ہتھوڑے سے مسلح ڈاکو بالائی منزل سے گھر میں داخل ہوئے۔ فوٹو خلیج ٹائمز
دبئی کے پرتعیش علاقے  جمیرہ ولیج سرکل میں چھ افراد پر مشتمل ڈاکوؤں کے گروہ نے ایک ولا میں گھس کر مکینوں کو ہراساں کرتے ہوئے3لاکھ 26155 ڈالرکی نقدی اور زیورات لوٹ لئے۔
عرب نیوز کے مطابق دبئی پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے چار افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔

ایک لاکھ ڈالر سے زائد مالیت کی ہیرے کی انگوٹھی بھی شامل تھی۔ فوٹو ٹوئٹر

متحدہ عرب امارات کے قومی روزنامہ خلیج ٹائمز نے رپورٹ کیا ہے کہ چھریوں اور ہتھوڑے سے مسلح ڈاکو ولا کی بالائی منزل سے گھر میں داخل ہوئے۔
متاثرہ خاندان کے ایک فرد نے بتایا ہے کہ ڈاکوؤں نے گھر والوں میں سے چار افراد کو رسیوں سے باندھ دیا اور انہیں جان سے مارنے کی دھمکی بھی دی۔
گھر میں گھسنے والے ڈاکوؤں نے ایک لاکھ 22532 ڈالر کی نقدی جب کہ 94758 ڈالر مالیت کی دو گھڑیاں اور ایک لاکھ 8917 ڈالر مالیت کی ہیرے کی ایک انگوٹھی لے کر فرار ہوگئے۔

ڈاکوؤں نے گھر والوں کو باندھ کر جان سے مارنے کی دھمکی دی۔ فوٹو ٹوئٹر

دبئی پولیس نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ڈکیتی  کی اطلاع ملتے ہی فوری کا رروائی کرتے ہوئے ان چھ ڈاکووں میں سے چار کو گرفتار کر لیا ہے جب کہ مزید دو کی تلاش جاری ہے۔
پولیس نے بتایا ہے کہ ایک مشتبہ شخص کو دبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے گرفتار کیا گیا جب کہ دو افراد کو شارجہ ایئرپورٹ سے گرفتار کیا گیا۔ چوتھا مشتبہ شخص الطوار کے علاقے سے پکڑا گیا ہے،گروہ کے دو افراد تاحال مفرور بتائے جاتے ہیں۔
 

شیئر: