نئے اضافے کے بعد سونے کی قیمت ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر
جمعرات 12 مئی 2022 15:01
سوشل ڈیسک -اردو نیوز
سونے کی فی تولہ قیمت میں 300 روپے کا اضافہ ہوا (فائل فوٹو: ٹوئٹر)
پاکستان میں حالیہ اضافے کے بعد سونے کی قیمت ملکی تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔
سندھ صرافہ بازار ایسوسی ایشن کے مطابق جمعرات کو فی تولہ سونے کی قیمت میں 300 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔
حالیہ اضافے کے بعد 24 قیراط سونے کی فی تولہ قیمت 136000 روپے ریکارڈ کی گئی ہے۔
بارہ مئی کو فی دس گرام سونے کی قیمت میں 257 روپے کا اضافہ ہوا جس کے بعد نئی قیمت 116598 روپے رہی۔
انٹرنیشنل گولڈ مارکیٹ میں ٹریڈنگ کے دوران فی اونس سونے کی قیمت میں چھ ڈالر کی کمی ہوئی جس کے بعد نئی قیمت 1846 ڈالر رہی۔
جمعرات کو چاندی کی قیمت میں بھی 60 روپے کا اضافہ ہوا جس کے بعد نئی فی تولہ قیمت 1560 روپے رہی۔
دس گرام چاندی کی قیمت 51.44 روپے بڑھ کر 1337.44 روپے رہی۔