185انجینئروں کی ڈگری جعلی نکلی، انجینئرنگ بورڈ
طائف: سعودی عرب میں کام کرنے والے 185انجینئریوں کی ڈگری جعلی نکلی۔ جعلسازی کے الزام میں انہیں تفتیشی اداروں کے حوالے کردیا گیا ہے۔ یہ بات سعودی انجینئرنگ بورڈ کے سربراہ جمیل البقعاوی نے کہی ہے۔ عکاظ اخبار کے مطابق انہوں نے کہا کہ بورڈ نے خلاف ورزی پر انجینئرنگ سے تعلق رکھنے والے 30دفاتر کو سربمہر کردیا گیا ہے جبکہ 430خلاف ورزیاں ریکارڈ کی گئیں۔ انہوں نے کہا کہ سعودی مارکیٹ کو اس وقت 2لاکھ50ہزار سعودی انجینئروں کی ضرورت ہے جبکہ سعودی انجینئروں کی تعداد 35ہزار سے زیادہ نہیں جن میں سے بیشتر بیروزگار ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ سعودی عرب میں کام کرنے والے غیرملکی انجینئروں کی تعداد 2لاکھ ہے۔ انہوں نے کہا کہ انجینئروں کو کام کرنے کے لئے لائسنس جاری کرنے کے لئے ضروری ہے کہ ان کے ڈگریوں کا جائزہ لیا جائے۔ غیر ملکی انجینئروں کو لائسنس جارنے کی ایک شرط یہ بھی ہے کہ ان کے پاس کم سے کم 3سال کا تجربہ ہو۔