Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

السعودیہ کے عملے نے ایک گھنٹے کے لئے کام روک دیا تھا، ایئرپورٹ انتظامیہ

جدہ: کنگ عبد العزیز انٹر نیشنل ایئرپورٹ انتظامیہ نے اعلامیہ جاری کرکے کہاہے کہ ایئرپورٹ عملے کے بعض نئے ارکان نے ایک گھنٹے کے لئے کام روک دیا تھا تاہم سپروائزروں نے کاؤنٹر سنبھالئے اور سفری کارروائی میں کوئی رکاوٹ نہیں ہوئی۔ اعلامیہ میں کہا گیا کہ جمعرات کو السعودیہ میں بھرتی ہونے و الے نئے عملے نے دوپہر12بجے کام روک دیا تھا۔ انتظامیہ نے سپر وائزروں کو کاؤنٹر سنبھالنے کی ہدایت کی جس کے باعث مسافروں کو کوئی دقت پیش نہیں آئی۔ ایک گھنٹے کے بعد جب کام روکنے والے عملے نے حکام بالا سے رابطہ کیا اور ان کے کام کی نوعیت کے حوالے سے وضاحت کی تب عملے نے دوبارہ کام شروع کیا۔ اس اثناءمیں سفری کارروائی میں کوئی رکاوٹ نہیں ہوئی اور نہ ہی ایئرپورٹ پر مسافروں کا ازدحام ہوا۔ اعلامیہ میں کہا گیا کہ ایئرپورٹ پر جمعرات اور جمعہ کو دیگر دنوں کے مقابلے میں زیادہ بھیڑ رہتی ہے جو معمول کی بات ہے۔
 
 
 
 
 
 

شیئر: