Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کورونا کے نئے کیسز میں معمولی کمی، شفایابی میں اضافہ

وزارت صحت کا کہنا ہے کہ گزشتہ ایک روز میں 599 نئے کیسز کی تصدیق ہوئی(
سعودی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ مملکت  میں کورونا کیسز میں معمولی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران مملکت کے مختلف ریجنز میں 559 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔
سبق نیوز نے وزارت صحت کے حوالے سے مزید کہا ہے کہ نئے کیسز کےسامنے آنے کے بعد اب تک اس وائرس کا شکار ہونے والوں کی مجموعی تعداد 7 لاکھ 58 ہزار361 ہوگئی ہے۔
وزارت صحت کا مزید کہنا تھا کہ جمعہ کے روز کورونا میں مبتلا ایک شخص ہلاک ہوا جس کے ساتھ ہی اب تک مجموعی طورپرکووڈ 19 سے 9 ہزار 111 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔
جمعہ کے روز جاری ہونے والے اعداد وشمار کے مطابق گزشتہ روز کورونا سے 210 افراد صحتیاب ہوئےجس کے ساتھ ہی اب تک اس وائرس سے شفایاب ہونےوالوں کی مجموعی تعداد 7 لاکھ 43 ہزار 309 تک پہنچ گئی ہے۔
مملکت کے مختلف ریجنز میں 4 افراد کو انتہائی نگہداشت کے یونٹ میں داخل کیا گیا جس کے ساتھ ہی اس یونٹ میں موجود افراد کی مجموعی تعداد 60 ہوگئی ہے۔
کورونا ٹیسٹ کے حوالے سے وزارت صحت کا مزید کہنا تھا کہ گزشتہ ایک روز کے اندر 22 ہزار 368 کووڈ 19 کے ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 559 کا ٹیسٹ مثبت آیا۔

گزشتہ 24 گھنٹوں میں ایک شخص کورونا سے ہلاک ہوا(فوٹو، ٹوئٹر)

اب تک مملکت کے مختلف ریجنز میں قائم ویکسینیشن سینٹرز کے ذریعے 6 کروڑ 48 لاکھ 14 ہزار 944 ویکسینز کی خوراکیں لگائی جاچکی ہیں جن میں پہلی دوسری اور تیسری خوراکیں شامل ہیں۔
واضح رہے وزارت صحت نے50 برس اور اس سے زیادہ عمر کے افراد کےلیے کورونا ویکسین کی بوسٹردوز کی دوسری خوراک لگانے کی منظوری دی ہے جو ایسے افراد کو لگائی جارہی ہے جنہوں نے بوسٹرڈوز کی پہلی خوراک 8 ماہ قبل لگائی تھی۔

شیئر: