Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب میں کورونا وائرس سے  صحت یابی کا تناسب 98.1 فیصد

جی سی سی ممالک میں 112.8 ملین سے زیادہ خوراکیں دی جاچکی ہیں(فوٹو ایس پی اے)
شماریات کے خلیجی مرکز نے جی سی سی ممالک میں کورونا ویکسین کے حوالے سے اعدادوشمار جاری کیے ہیں ۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ ’جی سی سی ممالک میں 112.8 ملین سے زیادہ خوراکیں مقامی شہریوں اور مقیم غیرملکیوں کو دی جاچکی ہیں‘۔
عاجل ویب سائٹ کے مطابق شماریات کے مرکز نے رپورٹ میں کہا کہ’ سعودی عرب میں کورونا وائرس سے صحت یابی کا تناسب 98.1 فیصد تک پہنچ گیا ہے‘۔ 
شماریات کے مرکز نے بتایا کہ ’جی سی سی ممالک میں 12 مئی 2022 جمعرات تک کورونا وائرس کے مریضوں کی کل تعداد 36 لاکھ 22 ہزار263 تک پہنچ گئی۔ کووڈ سے صحت یاب والوں کی کل تعداد 35 لاکھ 74 ہزار 864 ریکارڈ کی گئی ہے۔ اسی طرح کورونا سے مرنے والوں کی کل تعداد 20 ہزار382 تک پہنچ گئی ہے‘۔
شماریات کے مرکز کا کہنا ہے کہ’ جی سی سی ممالک میں 11 کروڑ 48 لاکھ  20 ہزار 979 ویکسین خوراکیں دی جاچکی ہیں‘۔
سعودی عرب میں کورونا وائر سے صحات یاب افراد کا تناسب 98.1 فیصد اور تمام خلیجی ممالک میں اس کا تناسب 98.7 فیصد ہوچکا ہے۔ 

شیئر: