عرب نیوز کے مطابق کمپنی نے مضبوط نتائج کی وجہ اعلی اوسط فروخت کی قیمتوں کو قراردیا جو سہ ماہی بنیادوں پر3 فیصد کے ساتھ ساتھ فروخت کے حجم میں بھی اضافہ تھا۔
سابک کے سی ای او یوسف البنیان نے کہا کہ سابک کے پہلی سہ ماہی کے نتائج نے ہماری مصنوعات کی مسلسل مانگ، تیل کی بلند قیمتوں اور ہمارے متنوع عالمی پورٹ فولیو کی وجہ سےمضبوط کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ 2022 میں سابک ہر وقت مضبوط بیلنس شیٹ کو برقرار رکھتے ہوئے اپنی ترقی کی حکمت عملی، آپریشنل لچک کو حاصل کرنے اور ماحولیاتی،سماجی اور گورننس کے وعدوں کو پورا کرنے پر مرکوز رہے گا۔
اس سہ ماہی میں ہونے والی اہم پیش رفتوں میں سابک نے گلف کوسٹ گروتھ وینچرز کے کامیاب آغاز کا اعلان کیا جو کہ سان پیٹریسیو کاؤنٹی ٹیکساس میں عالمی سطح پر مینوفیکچرنگ کی سہولت ہے۔
سابک نے سائنٹیفک ڈیزائن میں کلیرینٹ کے 50 فیصد حصہ کی خریداری بھی مکمل کر لی ہے جو کہ اعلیٰ کارکردگی کی پروسیس ٹیکنالوجیز کا ایک سرکردہ کیٹلسٹ پروڈیوسر اور لائسنس دہندہ ہے۔
یہ سابک کے اسپیشلٹیز کے کاروبار کی اعلیٰ کارکردگی کی صلاحیتوں کو مضبوط اور ان کی تکمیل کے ذریعے ترقی کے نئے امکانات کو کھول دے گا۔
2022 کی پہلی سہ ماہی کے دوران سابک نے عالمی کیمیکلز کی صنعت میں زیادہ پائیداری اور جدت طرازی کو جاری رکھا۔
کمپنی نے حال ہی میں ایک نیا بائیو بیسڈ اورآئی ایس ایس سی پلس سرٹیفائیڈ کوپولیمرمتعارف کرایا ہے تاکہ صارف الیکٹرانکس کی صنعت کو خالص صفر کاربن کے اخراج کے اہداف حاصل کرنے میں مدد ملے گی۔
2022 کی پہلی سہ ماہی کے دوران اعلیٰ ترین ماحولیاتی، سماجی اورحکمرانی کے معیارات کو اپنانے کے لیےسابک کےعزم کو بھی تسلیم کیا گیا۔
سابک نے2021 میں سعودی کیپیٹل مارکیٹ ایوارڈز میں ماحولیاتی، سماجی اورگورننس کا بہترین ایوارڈ بھی حاصل کیا تھا۔