جدہ میں بینک کے باہر شہری سے ڈیڑھ لاکھ ریال لوٹنے والا غیر ملکی گرفتار
ملزم بینک میں آنے جانے والوں کی نگرانی کرتا تھا( فوٹو سبق)
سعودی عرب میں جدہ پولیس نے ایک شہری سے ڈیڑھ لاکھ ریال لوٹنے والےغیر ملکی کو گرفتار کیا ہے۔
ملزم بینک کے باہراپنے ہدف کا انتظار کرتا رہا تاکہ اس کا تعاقب کرکے رقم لوٹ سکے۔
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ نے پولیس ترجمان کے حوالے سے بتایا کہ ’ملزم کا تعلق چاڈ سے ہے جو غیرقانونی طور پرمقیم تھا‘۔
طریقہ واردات کے حوالے سے پولیس ترجمان نے بتایا کہ ’ملزم بینک میں آنے جانے والوں کی نگرانی کرتا تھا۔ اسی دوران اس نے ایک شخص کی نشاندہی کی جو بینک سے رقم لے کرنکلا تھا‘۔
ترجمان کے مطابق ’متاثرہ شخص نے گاڑی میں رقم کا تھیلا رکھ کردوسرے کام سے گیا اسی دوران ملزم نے گاڑی کا شیشہ توڑ کررقم کا تھیلا اڑا لیا‘۔
پولیس نے ملزم کو جلد شناخت کرکے اسے گرفتار کرلیا گیا۔ ملزم غیر قانونی طورپرمملکت میں مقیم تھا جوسرحدی دراندازی کا بھی مرتکب تھا۔
ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے اسے پراسیکیوشن کے حوالے کردیاگیا جہاں اس سے مزید تفتیش کرنے کے بعد چالان عدالت میں پیش کیاجائے گا۔