Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

زہر کو زہر سے ماریں گے، مایاوتی

لکھنؤ۔۔۔۔۔بہوجن سماج پارٹی کی رہنما مایاوتی نے کہا ہے کہ وہ بی جے پی کو شکست دینے کیلئے کسی بھی جماعت سے اتحاد کیلئے تیار ہیں۔انہوں نے بی آر امبیڈکر کی 126ویں سالگرہ پر پارٹی کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم ’’زہر کو زہ سے ماریں گے‘‘مایا نے کہا کہ بہوجن تحریک کو آگے بڑھانے اور فرقہ وارانہ طاقتوں کو آئندہ اقتدار میں آنے سے روکنے کیلئے دیگر جماعتوں سے اتحاد ضروری ہے۔مایاوتی کے ریمارکس پر تبصرہ کرتے ہوئے سماج وادی کے ترجمان نے کہا کہ ہماری جماعت ہند میں سیاست میں سیکولر ازم کا تحفظ کریگی اور اسے یقینی بنانے کیلئے جو کچھ ہوا کرینگے۔تباہ کن قوتوں کو روکا جائے گا۔اس لئے ہمخیال جماعتوں کو قریب آنا چاہئے اور بہوجن سماج وادی پارٹی کو بھی ہم سے اتحاد کرنا چاہئے تاہم ابھی تک اس اتحاد کی قیادت کا مسئلہ نہیں اٹھا۔

شیئر: