بیجنگ۔۔۔۔چین نے کہا ہے کہ امریکہ اور شمالی کوریامیں جنگ کا خطرہ بڑھ گیا ہے جبکہ شماکی کوریا آج ایٹم بم کا تجربہ کرسکتا ہے۔اس نے امریکہ کو خبردار کیا ہے کہ وہ فوجی جنون ختم کرے ورنہ اپنے خلاف کارروائی کیلئے تیار ہوجائے۔ امریکہ پہلے ہی علاقے میں اپنا طیارہ بردار بحری جہاز بھیج چکا ہے۔شام پر پچھلے ہفتے 59کروز میزائلوں کے حملے کے بعد یہ خدشات بڑھ گئے تھے کہ صدر ٹرمپ شمالی کوریا کیخلاف بھی کارروائی کرنا چاہتے ہیں جس نے اقوام متحدہ کی قراردادوں کی خلاف ورزی کرتے ہوئے میزائلوں اور ایٹمی تجربات کئے تھے۔
شمالی کوریا اور امریکہ میں جنگ کا خطرہ
ہفتہ 15 اپریل 2017 3:00