لکھنؤ۔۔۔۔یوگی حکومت عظیم شخصیتوں کے یوم ولادت اور سالگروہوں پر اسکولوں میں ہونیوالی تعطیلات ختم کردیگی۔وزیر اعلیٰ یوپی یوگی آدتیہ ناتھ نے کہا کہ ان شخصیتوں کیلئے تعلیمی اداروں میں خصوصی پروگرام شروع کئے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایسے مواقع پر اسکولوں کو بند کرنے کی روایت ختم ہونی چاہئے اس دن اسکول کھلے رہیں گے اور ان شخصیتوں پر خصوصی پروگرام منعقد کئے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ یہ روایت اب ختم ہونی چاہئیں اور تمام چھٹیاں بند ہونی چاہئیں۔ ہم ایسا منصوبہ بنا رہے ہیں جس پر کچھ لوگ اعتراض کرسکتے ہیں ۔ دیکھا گیا ہے کہ اسکول بند ہوجاتے ہیں اور طلبہ کو اس عظیم شخصیت کے بارے میں کوئی علم ہی نہیں ہوتا۔کچھ لوگ ایسے موقع پر چھٹیاں کیوں مانگتے ہیں۔