Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دنیا کے مختلف ملکوں میں ’سپر فلاور بَلڈ مُون‘ کا نظارہ

دنیا کے کئی ملکوں میں پیر کی رات غیر معمولی مکمل چاند کا نظارہ کیا گیا جس کو ’سپر فلاور بَلڈ مون‘ قرار دیا گیا۔ خبر رساں ایجنسی روئٹرز کی تصاویر میں دیکھیے

یونان کے دارالحکومت ایتھنز کے قریب تاریخی ٹیمپل کے اوپر چاند کو گرہن لگنے سے پہلے کا ایک خوبصورت منظر۔ دنیا کے مختلف علاقوں میں نظر آنے والے مکمل چاند کو ’فلاور مون‘ کے نام سے پکارا جاتا ہے۔

امریکی ریاست کیلیفورنیا کے شہر لاس اینجلس میں سینٹ اینڈریو چرچ کے پس منظر میں چاند گرہن دکھائی دے رہا ہے۔ 

کرائمیا کے قصبے مولوچنوئے میں ریڈیو ٹیلی سکوپ کے اوپر چاند بادلوں میں سے گزر رہا ہے۔ 

چلی کے دارالحکومت سان تیاگو میں فوٹوگرافر پبلو سانہوزا نے مکمل چاند گرہن کا عکس اپنے کیمرے میں محفوظ کیا۔  

سپین کے جزیرے گرین کناریا کے لائٹ ہاؤس کے عقب میں سے ابھرتے چاند کی تصویر۔

شیئر: