لاہور... لاہورمیں دہشتگردی کا منصوبہ ناکام بنا دیا گیا ۔ ایسٹر پر بڑی کارروائی کا منصوبہ تھا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق پنجاب ہاوسنگ سوسائٹی لاہورکے قریب انٹیلی جنس کی بنیاد پر خصوصی آپریشن کیا گیا۔ جھڑپ کے دوران ایک دہشت گرد مارا گیا۔ 2 افسران سمیت 4 جوان زخمی ہوگئے۔ خود کش جیکٹس اوربارودی مواد برآمد ہوا۔ ایک خاتون کو حراست میں لے لیا گیا۔ ہلاک ہونے والے دہشت گرد نے شلواراورشرٹ پہن رکھی تھی وہ ازبک لگتا ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ دہشت گردوں نے 5 مرلے کا پورشن 2 ماہ قبل کرائے پرلیا تھا۔گھرکا مالک حفیظ نامی شخص ہے جو غازی روڈ کا رہائشی ہے۔ حساس ادروں نے عظیم کو بھی اسی مکان سے حراست میں لے لیا۔ مکان سے 3 خودکش جیکٹس، بارودی مواد اور اسلحہ بھی بر آمد کیا گیا۔واضح رہے کہ گزشتہ روزبھی ڈی جی خان میں رینجرز، انٹیلی جنس اداروں اورسی ٹی ڈی کی مشترکہ کارروائی میں 10 دہشت گرد ہلاک ہوگئے تھے۔