کراچی... انسداد دہشت گردی کی عدالت نے سابق مشیر پٹرولیم ڈاکٹر عاصم کو علاج کے لئے بیرون ملک جانے کی اجازت دیدی۔ 20لاکھ روپے کا زر ضمانت جمع کرانے کا حکم دیا گیاہے۔ انسداد دہشت گردی کی عدالت نے ڈاکٹر عاصم کی درخواست پر فیصلہ سنا دیا ۔ملزم کو 2ہفتوں کے لئے بیرون ملک جانے کی اجازت دی گئی ہے۔