لاہور... پی سی بی چیئرمین شہریار خان نے تجربہ کار بلے باز یونس خان کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی خدمات ناقابل فراموش ہیں لیکن بورڈ نئے کپتان کی تلاش میں ہے اس لئے انہیں کپتان کے لئے نامزد نہیں کیا گیا۔ ہمیں یونس خان کا بڑا احترام ہے لیکن کپتانی مکمل طور پر ایک الگ معاملہ ہے کیونکہ یونس دورہ ویسٹ انڈیز کے بعد ریٹائرہورہے ہیں بورڈ کو مستقبل کے لئے دیکھنا ہے۔ مصباح کی ریٹائرمنٹ کے بعد سرفراز کپتان بنائے جا سکتے ہیں۔ہیڈ کوچ مکی آرتھر کی جانب سے فاسٹ بولر راحت علی کو ویسٹ انڈیز بھیجنے کی درخواست کی تصدیق کرتے ہوئے شہریار خان نے کہاکہ مکی آرتھر نے راحت علی کے لئے کہا ہے لیکن حتمی فیصلہ قومی سلیکشن کمیٹی کرے گی۔