Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

میلڈونیم کو ممنوعہ دوا کی فہرست میں شمولیت سے آگاہ کیوں نہیں کیا؟، شاراپووا

ماسکو - - - - - 5مرتبہ کی گرینڈ سلام چیمپیئن ماریا شاراپووا نے انٹرنیشنل ٹینس فیڈریشن کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا ہے جس نے میلڈونیم کو گزشتہ سال ورلڈ اینٹی ڈوپنگ ایجنسی کی ممنوعہ دوا کی فہرست میں شامل ہونے کے حوالے سے انہیں آگاہ نہیں کیا تھا۔ انہوں نے تسلیم کیا کہ وہ گزشتہ کچھ سال سے مطمئن ہو گئی تھیں اور ڈرگ ٹیسٹ میں ناکامی کی ذمہ داری قبول کرتی ہیں۔ تاہم انہوں نے سوال کیا کہ اس معاملے سے آگاہ کرنے کیلئے ان سے نجی طور پر بات کیوں نہیں کی گئی؟ واضح رہے کہ شارا پووا 18 ماہ کی معطلی ختم ہونے پر 26اپریل کو ٹینس کورٹ میں کم بیک کریں گی۔

شیئر: