Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مشیر ایوان شاہی کی نمیبیا کے صدر سے ملاقات

باہمی دلچسپی کے علاقائی و بین الاقوامی حالات کا جائزہ بھی لیا گیا ہے(فوٹو ایس پی اے)
نمیبیا کے صدر ڈاکٹر حاجی گینگوب سے جمعے کو مشیر ایوان شاہی احمد قطان نے ایوان صدارت میں ملاقات کی ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق احمد قطان نے شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد کی طرف سے خیر سگالی کے پیغامات پہنچائے اور کہا کہ ’سعودی قیادت نمیبیا کی حکومت اور دوست عوام کی مزید ترقی و خوشحالی کی آرزو مند ہے‘۔
نمیبیا کے صدر نے شاہ سلمان بن عبدالعزیز، ولی عہد اور سعودی عوام و حکومت کے لیے خیر سگالی کا جوابی پیغام دیا ہے۔
 نمیبیا کے صدر اور سعودی مشیر ایوان شاہی نے دونوں ملکوں کے تعلقات اور مختلف شعبوں میں انہیں جدید خطوط پر استوار کرکے مضبوط بنانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔

شاہ سلمان اور ولی عہد کی طرف سے خیر سگالی کے پیغامات پہنچائے ہیں( فوٹو ایس پی اے)

باہمی دلچسپی کے علاقائی و بین الاقوامی حالات کا جائزہ بھی لیا گیا ہے۔
نمیبیا کے صدر نے اس موقع پر کہا کہ’ ریاض میں ایکسپو 2030 کی میزبانی سے متعلق سعودی عرب کی درخواست کی سپورٹ کرتے ہیں‘۔
احمد قطان نے اس پر سعودی عوام و حکومت کی طرف سے ان کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ’ایکسپو 2030 کی میزبانی کےلیے حمایت دونوں ملکوں کے منفرد تعلقات کا عملی ثبوت ہے‘۔ 
علاوہ نمیبیا کی وزیر خارجہ نے بھی کہا کہ ’ریاض میں ایکسپو2030 کی میزبانی سے متعلق سعودی عرب کی درخواست کی مکمل تائید و حمایت کرتے ہیں‘۔
 وزیر خارجہ نے مشیر ایوان شاہی کے ہمراہ پریس کانفرنس میں نمیبیا کے موقف کا اعادہ کیا۔

شیئر: