مکہ میں ضوابط کی خلاف ورزی پر تین پٹرول پمپ سیل
خلاف ورزی کوریکارڈ کرنے کے لیے تفتیشی ٹیمیں دورہ کرتی ہیں۔(فوٹو اخبار 24)
سعودی عرب مکہ مکرمہ میں بلدیہ کی تفتیشی ٹیموں نے تین پٹرول پمپوں کو ضوابط کی خلاف ورزی پرسیل کیا ہے۔
اخبار24 نے بلدیہ کے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ وزارت بلدیات کی جانب سے پٹرول پمپوں کےلیے مقررہ ضوابط کی خلاف ورزی کوریکارڈ کرنے کے لیے تفتیشی ٹیمیں دورہ کرتی ہیں۔
مکہ مکرمہ میں بلدیہ کی تفتیشی ٹیموں نے مختلف علاقوں میں جن پٹرول پمپوں کو سیل کیا ان کے مالکان نے مقررہ ضوابط کے تحت پٹرول پمپ کی تزئین نہیں کی تھی جس پرخلاف ورزی درج کرلی گئی۔
دریں اثنا بلدیہ کی تفتیشی ٹیموں نے مکہ میں ہی ایک گودام کو سیل کردیا جہاں مختلف مشینیں اور دیگرسامان اسٹورکیا گیا تھا جبکہ گودام میں کسی قسم کی حفاظتی اقدامات بھی نہیں کیے گئے تھے۔
بلدیہ کی ٹیم نے خلاف ورزی ریکارڈ ہونے پر گودام کے مالک پر جرمانہ عائد کیا ہے۔