ریاض - - - - قصیم ریجن میں ہفتے کو گردوغبار کا شدید طوفان رہا جس کے باعث دن میں رات کا سماں ہو گیا۔گردو غبار کے طوفان کی وجہ سے حد نگاہ انتہائی متاثر رہی ۔ ہائی وے پولیس نے بعض علاقوں میں سفر روک دیا تھا۔محکمہ شہری دفاع نے دن بھر اعلامیہ جاری کر کے قصیم ریجن میں رہنے والے شہریوں و غیر ملکیوں کو محتاط رہنے اور گھروں تک محدود رہنے کی ہدایت کرتا رہا۔ریجن کے شہریوں نے محکمہ تعلیم سے مطالبہ کیا ہے کہ غیر یقینی موسم کی وجہ سے آج اتوار کو تعلیمی سرگرمیاں معطل کر دی جائیں ۔ دوسری طرف موسمیات کے ماہر زیاد الجہنی نے کہا ہے کہ مملکت کے مختلف علاقوں میں روا ہفتہ موسم غیر یقینی رہے گا ۔ متعدد شہروں میں بارش ہو گی جبکہ دیگر علاقوں میں رواں ہفتے کے وسط تک گردوغبار کا طوفان رہے گا ۔ انہوں نے کہا کہ شمالی ،مشرقی اور وسطی علاقوں کے علاوہ مغربی علاقوں میں بھی گردوغبار کا طوفان بارش کا خدشہ ہے ۔
قصیم ریجن میں گردوغبار کا طوفان ،حدِ نگاہ متاثر
ہفتہ 15 اپریل 2017 3:00
