Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

رینٹ اے کار کی سعودائزیشن سے پہلے ورکشاپ کا انعقاد

ریاض - - - -  وزارت محنت و سماجی فروغ نے رینٹ اے کار کمپنیوں کی سعودائزیشن سے پہلے رینٹ اے کار مالکان کے ساتھ مشترکہ ورکشاپ منعقد کیا۔ورکشاپ میں بتایا گیا کہ وزارت محنت رینٹ اے کار شعبہ کی صد فیصد سعودائزیشن کرنے کا ارادہ رکھتی ہے ۔ فیصلے کے نفاذ سے پہلے اس میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنے کیلئے رینٹ اے کار مالکان کی رائے معلوم کی جا رہی ہے ۔وزارت محنت کے ذرائع نے بتایا کہ رینٹ اے کار مالکان شعبے کی صد فیصد سعودائزیشن کیلئے تیار ہیں ۔ورکشاپ انتہائی مفید رہی واضح رہے کہ آئندہ دنوں رینٹ اے کار شعبے کی سعودائزیشن کا فیصلہ ہو جائے گا ۔

شیئر: