Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مردم شماری، 40 لاکھ افراد نے خود کار سسٹم کے تحت اندراج کرالیا

خودکار سسٹم کے تحت اندراج کا مرحلہ 25 مئی کو ختم ہوجائے گا(فوٹو ٹوئٹر)
سعودی عرب میں محکمہ شماریات نے کہا ہے کہ مردم و خانہ شماری کے حوالے سے خودکار سسٹم کے تحت اندراج کا مرحلہ 25 مئی کو ختم ہوجائے گا۔
اب تک 40 لاکھ سے زیادہ سعودی شہری اورمقیم غیرملکی اس نظام کے تحت اپنے اور مکان وغیرہ سے متععلق مطلوبہ معلومات کا اندراج کراچکے ہیں۔ 
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق 10 مئی سے خودکار سسٹم کے تحت اندراج کا سلسلہ شرو ع ہوا تھا۔ 
محکمہ شماریات کے ترجمان محمد الدخینی نے کہا کہ 25 مئی کے بعد فیلڈ اہلکار ہی گھروں پر جاکرسعودی شہریوں اور مقیم غیرملکیوں سے مطلوبہ معلومات دریافت کرکے درج کریں گے۔ 
انہوں نے کہا کہ مردم و خانہ شماری مہم میں حصہ لینا سعودیوں اور مقیم غیرملکیوں دونوں کے لیے ضروری ہے۔ یہ رضاکارانہ عمل نہیں بلکہ لازمی ہے۔
سب کو اس سلسلے میں اپنی ذمے داری ادا کرتے ہوئے مردم شماری کے اہلکاروں سے تعاون کرنا ہوگا۔ مطلوبہ معلومات فراہم نہ کرنے یا مردم شماری مہم میں کسی  طرح حصہ نہ لینے پر کوئی جرمانہ نہیں ہوگا۔ 
یاد رہے کہ اس سال سعودی عرب میں مملکت کی تاریخ کی پانچویں مردم شماری ہورہی ہے۔

شیئر: